مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عبرانی اخبار ہاآرتص نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی فوجداری عدالت نے پانچ اسرائیلی عہدیداروں کے خلاف خفیہ وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ان وارنٹس میں تین صہیونی سیاستدان اور دو فوجی حکام شامل ہیں، تاہم ان کے نام تاحال ظاہر نہیں کیے گئے۔
اخبار نے مزید بتایا کہ اس سے قبل بھی غزہ میں جنگی جرائم کے الزامات کے تحت اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاہو اور سابق وزیر جنگ یوآف گیلنٹ کے خلاف بین الاقوامی وارنٹ گرفتاری جاری کیے جا چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق نتن یاہو کو گرفتاری کے خدشے کے باعث کئی مواقع پر اپنے غیر ملکی دوروں کے لیے طویل اور متبادل فضائی راستے اختیار کرنا پڑے تھے۔
آپ کا تبصرہ